سی ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

 
0
172

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں اکھاڑ پچھاڑ ،متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گیے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی سید فتح المنان سے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گریڈ 18 کی افسر ثوبیہ طورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو ایچ آر ڈی کا چارج واپس لے کر انہیں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ اٹھارہ کے افسر محمد آصف کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ متاثرین کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطا باری ارشد کی خدمات میٹرو پولیٹن کارپوریش کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید ضیا حسین شاہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ متاثرین کا چارج واپس لے کر انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو ایچ آر ڈی کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کانفیڈینشل سیل کا عارضی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔