عمران خان سے بات کرنا چاہتی ہوں نمبر نہیں مل رہا، مریم اورنگزیب

 
0
155

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے بات کرنا چاہتی ہوں نمبر نہیں مل رہا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ “عمران صاحب سے میں بات کرنا چاہتی ہوں لیکن نمبر نہیں مل رہا، فیصل پلیز ہیلپ”

مریم اورنگزیب نے سینیٹر فیصل جاوید کو بھی ٹیک کیا اور ان سے مدد چاہی۔ فیصل جاوید وزیر اعظم کی لائیو کالز کے سیشنز کی میزبانی کر رہے تھے۔

بعد ازاں مریم اورنگزیب نے فون کال کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ “جواب نہیں آ رہا”