نگران وزیرِاعظم کے لئے اپوزیشن نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور

 
0
151

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اور اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے اس بارے مشاورت پر غور کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔