اسپیکر کی رولنگ کالعدم قراردی جائے، فضل الرحمان

 
0
213

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والا جمعہ یوم تحفظ آئین پاکستان کے طور پر منایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین کو پامال کیا، قوم آنے والاجمعہ یوم احتجاج کے طور پر منائے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ سے بحران پیدا ہوا، اسمبلیوں کی تحلیل نے بحران کو مزید سنگین کردیا۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن جمہوری قوتوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، ادارے آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس لینا درست اقدام ہے، اسپیکر کی رولنگ کالعدم قراردی جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی غیرآئینی اقدام سےمنصفانہ انتخابات کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے، عدالتی حکم کے باوجودوزیراعظم سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ رکھا ہے۔