اسلام آباد 07 اپریل 2022 (ٹی این ایس): نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کاقیام،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ،خط لکھ دیا
،اسد قیصر نے شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام طلب کر لیے ،اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور قائد حزب اختلاف کو خطوط ارسال کیے ہیں،
ا سپیکر اسد قیصر نے یہ آئین کی شق 224(A) 1 کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے،خط میں پارلیمانی کمیٹی کے لیے وزیر اعطم پاکستان اور قائد حزب اختلاف سے چار چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے نام کیلئے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت سے انکار کر چکے ہیں۔