کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسلام آباد کا 51 واں اجلاس بیرسٹر ڈاکٹر نبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری MoNHSR&C کی صدارت میں منعقد ہوا

 
0
432

اسلام آباد 07 اپریل 2022 (ٹی این ایس): کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسلام آباد کا 51 واں اجلاس بیرسٹر ڈاکٹر نبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری MoNHSR&C کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری صحت، ڈی ایچ او آئی سی ٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ، چیف فارماسسٹ پولی کلینک، ڈاکٹر حامد اقبال کارڈیالوجسٹ اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔
سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سردار شبیر احمد نے ڈرگ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی کے 20 کیسز بحث اور فیصلے کے لیے پیش کئے۔ تمام متعلقہ ملزمان کو ذاتی شنوائی کے لیے بھی طلب کر لیا گیا۔
بورڈ نے بحث اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد 7 کیسز میں پراسیکیوشن کی منظوری دی جبکہ 2 کیسز میں سیل لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔ بورڈ نے 01 لائسنس معطل کیے جبکہ 7 کیسز میں وارننگ جاری کی گئی۔
سیکرٹری بورڈ کو ہدایت کی گئی کہ منظور شدہ مقدمات کی جلد از جلد کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔