تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

 
0
139

اسلام آباد 09 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگیا۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ چوتھے نمبر پر ہے۔6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلا نوٹس بھی شامل ہیں جب کہ نقطہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے آج تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیشن میں سائفر میسیج کا لب لباب پیش کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ ووٹنگ سے پہلے خط پر بحث کروائی جائے گی۔