سیاست اب شروع ہوئی، امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

 
0
144

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیاست اب شروع ہوئی ہے اب ان کو پتہ چلے گا کہ کتنے بیس کا سو ہے۔ یہ لوگ اتوار کو فائلیں بدلتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ جن کے چہرے لوگ دیکھنا نہیں چاہتے، انہوں نے اتوار کو بیوروکریسی کا سہارا لے کر فائلیں بدلی ہیں۔فائلیں بندلنے کا مقصد تھا کہ ان پر فرد جرم نہ لگے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو اب سوچنا ہوگا۔امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔