وزیراعظم ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت کراچی پہنچ گئے

 
0
226

کراچی 13 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہیلی پیڈ پر چیف سیکرٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی قومی موومنٹ سمیت اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ان کے شیڈول میں ترجیحی بنیادوں پر ہے جہاں ان کا استقبال ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کریں گے۔