عمران خان کا آج کے جلسہ میں سرپرائز دینے کا اعلان

 
0
200

اسلام آباد 13 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اپنے خطاب میں سرپرائز دیں گے۔

گورنر اور وزیراعلی خیبر پختوانخوا نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا آج عمران خان پشاور آرہے ہیں، اپنےخطاب میں عمران خان سرپرائز دیں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم باضمیر لوگ ہیں، سلیکٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔

دوسری جانب گورنرکے پی شاہ فرمان نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں قوم کو بھکاری کس نے بنایا؟ خزانےمیں کچھ تھا جب ہی آپ اعلانات کر رہے ہیں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا انوکھا واقعہ ہے منتخب نمائندے کے حق میں لوگ نکل رہے ہیں، آج کا جلسہ سرپرائز ہوگا ، خان کا حکم آیا تو کےپی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔