وفاقی کابینہ کی تشکیل،باپ پارٹی کو 2وزارتیں ملنے کا امکان

 
0
148

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات طے پا گئے،اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں ملنے کا امکان، خالد مگسی اور اسرار ترین وفاقی وزیر ہوں گے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو وزارت ملنے کا معاملہ، بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں دینے کا امکان ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی اور اسرار ترین کو وزارت ملے گی، وفاقی کابینہ کا ائندہ ایک سے دو روز میں حلف اٹھانے کا امکان ہے۔