وفاقی دارالحکومت میںپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن جاری۔

 
0
100

اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں کارووائیوں کے دوران06 سماج دشمن عناصر کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2250 گرام ہیروئن ،2080 گرام چرس بر آمد، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد 20 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوںمیں کارروائیوں کے دوران 06 سماج دشمن عناصر کو حراست میں لےکر ان کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کیا ،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے منشیات ڈ یلر جاوید کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2250 گرام ہیروئن اور1030 گرام چرس بر آمد کی،تھانہ گولڑہ پولیس نے منشیات فروش بخت موالدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے1050 گرام چرس بر آمد کی،، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم رﺅف خان کے قبضے سے30 بور پسٹل بر آمد کیا، تھانہ ترنول پولیس نے ملزم مدثر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 30 بور پسٹل بر آمد کیا، تھانہ لوہی بھیر نے ملزم وحید کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے 30بور پسٹل بر آمد کیا اور تھانہ کوہسارپولیس نے بھی دوران چیکنگ ملزم ثاقب ارشد کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بر آمد کیا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیمز کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوںسے نا صرف جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی،قانوںشکنوںکو قانوں کے کٹہرے میں لانا اسلام آبا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد پولیس کسی بھی گروہ یا فرد عام شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ،اسلام آباد پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔