وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کو فون، سالک حسین کے وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد

 
0
173

اسلام آباد 22 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے، (ق) لیگ کےدونوں وزرا ملکی سلامتی پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے جب کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں۔