ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں وکلاء کی طرف سے یکجہتی کامظاہرہ کیا گیا، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار اور ممبران پنجاب بار کونسل کی خصوصی شرکت

 
0
285

وہاڑی 23 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں وکلاء نے یکجہتی کامظاہرہ کیا وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار اور ممبران پنجاب بار کونسل نے خصوصی شرکت کی۔وائس چیئرمین سید جعفر طیار اور ممبران پنجاب بار کونسل کی قیادت میں وکلاء نے زبردست ریلی نکالی۔اس موقع پر ممبرپنجاب بارکونسل راؤ شیرازرضا ، ممبر پنجاب بار سجاد خان ٹانگرہ ، ممبر پنجاب بار چوہدری شفقت محمود ، ممبر پنجاب بار رانا طفیل نون ، صدر بار وہاڑی بابرمنظوردوگل ، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست سابق صدر بار لودھراں رانا لیاقت علی ، صدر بار بوریوالہ چوہدری محمد صدیق ، چوہدری محموداختر گھمن ، سابق صدور بار چوہدری ندیم اکرم پرویز ، مہر شیر بہادر لک ،چوہدری شکیل تارڑ ، رانا ساجد حسین ، خضرحیات تارڑ ، فیاض خان لکھویرا ، سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری شہزاد نواز ، میاں محمد غفور ،احتشام الحق صدیقی، ندیم رضا بخاری ، میاں فیصل احسان ،چوہدری اسلم سندھو ، ملک اختر ندیم ، چوہدری نوازش گوجر ، مہر لیاقت علی سنپال ، چوہدری نذیر احمد ، راؤ سعید ، میاں جہانزیب یوسف ، چوہدری سردار محمد ، میاں محمد طیب ، پھول خان سمیت سینکڑوں وکلاء شریک تھے ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کئے رکھاجبکہ ڈی پی او آفس کے عملہ نے تمام گیٹ بند کرلئے وکلاء نے ڈی پی او آفس کے گیٹ پر پتھراؤ بھی کیا لیکن وکلاء قیادت نے وکلاء کو پتھراؤ کرنے سے روک دیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار نے کہا کہ وائس چیئرمین کی کوئی اہمیت نہیں میں وکیل پہلے ہوں۔لیکن وکیل کمیونٹی کے مفادات کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔پنجاب پولیس نے غلط جگہ ہاتھ ڈال لیاہے جس کاخمیازہ اسے بھگتنا پڑے گاہمارا پولیس کے خلاف اعلان جنگ ہے سیدجعفرطیارکاکہناہے کہ جوڈیشری کے ساتھ تعلقات درست رکھنے ہیں لیکن وکلاء کی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔صدر ڈسٹرکٹ بار بابرمنظوردوگل نے کہاکہ ڈی پی اوطارق عزیز ،ایس ڈی پی او مظہرحیات ہراج اور ایس ایچ او جہانگیر مترو کو وہاڑی سے نہ نکالا گیا تو پہلے مرحلہ میں ملتان ڈویژن کے وکلاء کا کنونشن منعقد کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دھمکی نہیں دے رہے اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں۔سیکرٹری بار رانا عمران ریاست نے کہاکہ جو سلوک پولیس نے وکلاء کے ساتھ روا رکھا ہے ہم اس کا بدلہ لیں گے جب وکلاء کے ساتھ پولیس کایہ رویہ ہے تو عام لوگوں کے ساتھ ان کا سلوک کیا ہوگا۔وکلاء کی ڈی پی او اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی۔