فوج کے افسران بالا نے یوم دفاع کے حوالے سے وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے پاکستان آرمی کے شہید ہونے والے  کئی جوانوں کے گھروں میں جاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا

 
0
1732

سجاول، ستمبر 07(ٹی این ایس): پاکستان آرمی کے بالا افسران نے یوم دفاع کے حوالے سے وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے پاکستان آرمی کے شہید ہونے والے جوان نودو بارن کے رہائشی شہید فوجی بشیر ملاح ،بیلوشہر میں شہید فوجی شہمیر میمن،گاوں حاجی عبداللہ کاندہڑو کے رہائشی شہید فوجی محمد رفیق، سمیجا گاوں کے رہائشی شہید فوجی عبد الرشید کے گھر پہنچکے ان کے والدین کو گفٹ دیئے۔

اس موقع پر انہوں نے شہدا کے ورثہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر ان شہیدوں نے ملک کا دفاع کیا ان شہدا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے پاکستان کے دفاع کے خاطر شہید ہونے والے جوانوں کے والدین کے لیئے یہ تحفے بھیجے ہیں اور یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ان جوانوں کے والدین کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ہمیشہ ان کو یاد رکھا جائے گا اور ان شہداء کے بچوں کو پاک آرمی کی جانب سے تعلیم،صحت روزگار اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس موقع پر شہدا کے والدین نانا ملاح و دیگر نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان سے بہت پیار ہے اور اپنے ملک کی خاطر ایک جان تو کیا ایسی ہزاروں جانیں قربان کرنے کے لیئے تیار ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت امن کونسل پاکستان کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے قاری ہدایت اللہ میرانی،غلام حسین میربحر،مادو داس سمیت مختلف سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماوں کی قیادت میں ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک سجاول تک نکالی گئی ریلی میں بچوں کے علاوہ شہریوں دیہاتیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سجاول کے نجی تعلیمی ادارے دی سمارٹ اسکول سمیت پبلک پارک میں ہونے والی تقریبات میں ڈی سی سجاول،اے ڈی سی ون،ڈی او ایجوکیشن سمیت متعلقہ اداروں کے افسران اور مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے رہنماں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں نے تقریروں کے علاوہ ملی نغمے و قومی تران  پیش کرتے ٹیبلوز میں وطن عزیز کے عظیم بہادر شہید سپوتوں کی قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔