دریائے سندھ میں کلپانی نالہ میں چوکی رسالپور کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب

 
0
1891

پشاو ر اگست 3۔(ٹی این ایس ) سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جمعرات کی سہ پہر جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں کلپانی نالہ میں چوکی رسالپور کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب404700اور 22647کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ،دریائے سندھ میں تربیلہ، دریائے سوات میں چکدرہ،دریائے شاہ عالم میں تخت آباد اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب39500، 67100،340000،27350،3771اور33452کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔