سعودی عرب میں مچھلیاں پکڑنے کا سالانہ تہوار شروع

 
0
511

سعودی عرب 24 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سعودی عرب کے جزیرہ فرسان میں مچھلیاں پکڑنے کا سالانہ تہوار شروع سینکڑوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جازان کے قریب واقعہ فرسان جزیرے پر حریدی نامی تہوار شروع ہوگیا ہے جس میں مچھلیاں پکڑنے کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔

اس بار میلے کا افتتاح شاہی شخصیت شہزادہ محمد بن ناصر نے کیا ہے۔

اس تہوار میں سعودی نوجوانوں کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جبکہ دیگر غیر ملکی بھی شرکت کرتے ہیں جو روایتی عربی رقص میں بھی حصہ لیتے ہیں آٹھ روز جاری رہنے والے اس تہوار میں زیادہ مچھلیاں پکڑنے والوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔