پی ٹی آئی کا احتجاج: الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

 
0
130

اسلام آباد 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے باعث حکام نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ،آئی جی کو مراسلہ بھیج دئیے ہیں جس میں فول پروف سیکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں اور پولیس،رینجرز کو تعینات کیاجائے،کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئےفول پروف انتظامات کیےجائیں۔

ادھر مرکزی الیکشن کمیشن نے باہرپی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی ہے، مختلف پوائنٹس پر افسران کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جہاں ہمہ وقت چودہ افسران موجود رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کیلئےمارگلہ روڈاور سریناچوک کے راستے استعمال ہونگے، گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔

سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن کےمتعلقہ افسران پولیس افسران سےرابطےمیں ہوں گے، کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہوسکےگا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز اپنےدفاتر سےصورتحال پر نظررکھیں گے، اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیکیورٹی کےتمام صورتحال پرنظررکھیں گے۔