سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی جانب سے پولیس افسران کی احسن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری

 
0
155

راولپنڈی 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی جانب سے پولیس افسران کی احسن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ اوز اورپولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا گیا، آپ کو ہر اچھے کام کا انعام دیا جائے گا،جبکہ محکمانہ احتساب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، سی پی او عمر سعید ملک۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرپولیس افسران اور اہلکاروں کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا گیا،نقدانعامات حاصل کرنے والے افسران میں انسپکٹر جاوید اقبال ڈی ایس او، انسپکٹرسجاد الحسن پی آراو، انسپکٹر مشتا ق حسین شاہ کمپلینٹ سیل،انسپکٹر منیر علی، سب انسپکٹر کامران جمشید ریڈر، سب انسپکٹر عمر القادری او ایس آئی،سب انسپکٹر عون رضا، سب انسپکٹر حسن عسکری لیگل برانچ، سب انسپکٹر غلام مرتضٰی،ٹریفک وارڈن محمود بشیر، اے ایس آئی حسن ریاض، کانسٹیبل آفتاب ریاض، کانسٹیبل شہباز خان،کانسٹیبل محمد شریف، کانسٹیبل محمد ایاز، کانسٹیبل محمد ذیشان، کانسٹیبل عادل لطیف، کانسٹیبل عمران،کانسٹیبل عاطف رفیق، اکاؤنٹنٹ ظفر اقبال، جونئیر کلرک اویس علی،فرنٹ ڈیسک انچارج اسفند یار خان، محمد عدنان،محمد کامران،ناصر، شہزاد اور افضال شامل ہیں،انعامات لینے والے ایس ایچ او ز میں انسپکٹر قمر جاوید، سب انسپکٹر محمد افضال، سب انسپکٹر عمر صدیق، سب انسپکٹر بلاول حسین، سب انسپکٹر طارق محمود، سب انسپکٹر شفقت علی اور سب انسپکٹر سعید اکبر شامل ہیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بہترین کارکردگی پر 144افسران واہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا،جبکہ محکمانہ احتساب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا