راولپنڈی (ٹی این ایس) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن اور احکامات کے مطابق شہداء کے بچوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری،سی پی او راولپنڈی سید خالد محمودہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہید کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا،پولیس کے شہید آصف ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے کو لیپ ٹاپ دیا گیا ،لیپ ٹاپ کی تقسیم اس امر کا اظہار ہے کہ ہم ہر موقع پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنا کل قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، ایس ایس پی آپریشنز













