حکومت کا بڑا اقدام ، ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 
0
192

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے ایم ڈی بیت المال کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔ ظہیر عباس کھوکھر کو پی ٹی آئی حکومت میں ایم ڈی بیت المال تعینات کیا گیا تھا۔