نیب نے مختلف محکموں سے فرح خان کی جائیداد کی تفصیلات مانگ لیں

 
0
162

اسلام آباد 10 مئی 2022 (ٹی این ایس): نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے فرح کی جائیداد اور بینکوں سے اکاوُنٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے مختلف محکموں کو فرح خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیے۔

نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگا ہے۔ ایف بی آر، ایس آئی سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں مختلف بینکوں سے فرح خان کے اکاونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف نیب لاہور میں انکوئری جاری ہے۔