جمعیت علمائے اسلام کا عوامی رابطہ مہم کا اعلان،جلسوں کا شیڈول جاری

 
0
96

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): جمعیت علمائے اسلام کا ملک بھر میں تقدس مسجد نبوی ص اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
، جے یو آئی کے زیر اہتمام کل کراچی میں مزار قائد اور 21 مئی پشاور میں بڑے اجتماعات ہونگے ،کراچی انتظامیہ نے کل جے یو آئی کو مزار قائد پر تقدس حرم نبوی ص جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق پولیس کے علاوہ مولانا فضل الرحمن اور جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے انتظامات جے یو آئی کے تین ہزار باوردی انصار السلام کے رضاکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، اجتماعات سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے

،کل 19 مئی بروز جمعرات کراچی میں مزار قائد پر تاریخی جلسہ ہوگا، 21 مئی بروز ہفتہ پشاور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا ،مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے ۔، ، کارکن تیار ہو چکے ہیں نیازی کے جھوٹے بیانیے کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے ، ایک نااہل حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں جے یو آئی قیادت اور کارکنوں کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔