پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
100

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ شیریں مزاری کو گرفتارکرلیا گیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی ٹوئٹر پر کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شیری مزاری کو کو ان کے اسلام آباد گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون سے شیریں مزاری کوگرفتار کرلیا گیا۔شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی یی ٹیم نے گرفتار کیا۔