وفاقی حکومت نے سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کردیا

 
0
96

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کردیا ۔ڈی آئی جی اویس کا تبادلہ،ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس میں اعلی سطح پر تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے،حکومت نے سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کردیا ہے جبکہ اویس احمد کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا ۔چیف کمشنر آفس نے تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔