ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

 
0
143

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے ،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈائریکٹر آپریشنز سیف سٹی اسلام آباد تعینات،ڈاکٹرسید مصطفی تنویر کو اے آئی جی جنرل کا بھی اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ملک محمد جمیل ظفر ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے ایس ایس پی آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے ،یاسر آفریدی کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا۔چیف کمشنر آفس سے تمام تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔