حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں ، محمود الرشید

 
0
136

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کردی۔ محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب کے سابق وزیر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے، وہ اب اکثریت کھو چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں لہٰذا انہیں منصب سے ہٹایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمود الرشید کی درخواست پر کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔