اسلام آباد 01 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے،احتجاج کے دوران کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا جائے،احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد اور طاقت کے استعمال سے روکا جائے۔













