فسادی مارچ کو کسی بھی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دینگے،شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے ،وزیرداخلہ

 
0
111

اسلام آباد 01 جون 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کاربڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آبادعامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے ،اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے ،فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو خیبر پختونخواہ پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فرنٹیر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس (Anti Riot Force)استعمال کرنے ،فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت دینے ،دارالحکومت کی فُول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے ،امن و امان کی یقینی اور سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو سو فیصد کرنے اورراولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوارڈینیشن میکینزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔رانا ثناء اللہ نےگزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔رانا اللہ نے کہا کہ کابینہ نے فسادی مارچ کو بہترین پیشہ وارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے پر اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو ائندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی مساوی کر دیا جائیگا۔