شمالی وزیرستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

 
0
537

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

بنوں ویسٹ بلاک میں 1 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس سے سالانہ 1.5 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی۔ 25 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔

مزید کنووں سے سپلائی 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہو جائے گی۔ بنوں ویسٹ بلاک سے 300 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار بھی شروع ہو گئی۔ ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کی ہدایت پر کمپنی نے 6 جون 2021 کو ڈرلنگ کا آغاز کرتے ہوئے 4 ہزار 915 میٹر تک ڈرلنگ کی گئی۔

ترجمان ماڑی پٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے ۔ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی۔ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی۔