رینٹ پر قیمتی گاڑیاں لے کر فروخت کرنے والا اشتہاری مجرم ایئر پورٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

 
0
297

راولپنڈی 03 جون 2022 (ٹی این ایس): رینٹ پر قیمتی گاڑیاں لے کر فروخت کرنے والا اشتہاری مجرم ایئر پورٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔

ایس ایچ او ایئر پورٹ کی زیرنگرانی ذیشان سرور ASI نے ہمراہ ٹیم کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری پولیس نے گرفتار کرلیا
جاوید راٹھور نامی شخص دیگر افراد کے مدد سے رینٹ اے کار سے قیمتی گاڑیاں رینٹ پر حاصل کرتا بعد ازاں گاڑی جعل سازی سے سادہ لوح افراد کو فروخت کر دیتا جس پر تھانہ ایئر پورٹ میں تین مقدمے درج تھے جن میں اشتہاری ہونے کے بعد پولیس کو انتہائی مطلوب تھا
جس کو ایس ایچ او کی زیرنگرانی ذیشان سرور اے ایس آئی نے ہمراہ پولیس ٹیم دن رات محنت سے گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ھے جبکہ پولیس ٹیم جعل سازی میں ملوث دیگر ملزموں کی بھی تلاش میں مصروف ھے ۔ ایس پی پوٹھوہار کی تھانہ ایئر پورٹ پولیس ٹیم کو شاباش