نیوکلیئر صلاحیت مادروطن کے دفاع کے خلاف سالمیت کی ضامن ہے، جنرل ندیم رضا

 
0
86

اسلام آباد 06 جون 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادروطن کے دفاع کے خلاف سالمیت کی ضامن ہے۔ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ سول اور ملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے۔

نسٹ یونیورسٹی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اورسیکیورٹی پرمنعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئرملک ہے۔

پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔ہماری قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے۔

قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔