شعبیع الحسن نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران اور ملازمین سے ملاقات کی

 
0
119

کراچی 07 جون 2022 (ٹی این ایس): شعبیع الحسن نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران اور ملازمین سے ملاقات کی اس موقع افسران وملازمین نے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ایڈمنسٹریٹر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے آپ تمام افسران ان خدمات پر مامور ہیں آپ کے تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہاہے ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے اس موقع پر موجود بلدیہ غربی کے افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا اور کارکردگی سے آگاہ کیابعدازاں ایڈمنسٹریٹر نے سابق چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلدیہ غربی کیلئے خدمات کو سراہا۔