پیپلز پارٹی اور ن لیگ پنجاب کے ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی،فیصلہ ہو گیا

 
0
167

اسلام آباد 07 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ضمنی الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاس پہنچے، جہاں دونوں کے درمیان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔آصف زرداری نے وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے عمران نیازی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں دونوں جماعتیں ایک ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے کوشش ہوگی پر سطح پر ساتھ لیکر چلیں جبکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا خیر مقدم کیا، بلاول ہاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ وزیراعلی پنجاب پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کیے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ صوبائی وزرا عطا تارڑ ملک احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ بھی موجود ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم حسین، صوبائی وزرا سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی شریک تھے۔اس سے قبل پیپلزپارٹی نے وزراتوں کے محکمے ان کے مطابق نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا تھا، جس پر حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کو کون کون سے محکموں کی وزراتیں ملیں گی، اس حوالے سے آگاہ ملاقات میں آگاہ کیا۔