اسلام آباد 07 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انالینا بیئربوک دو روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی ہیں، جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی باقی ماندہ ملاقاتیں منسوخ کردیں، خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کے منہ کا ذائقہ ختم ہوگیا ہے دوسری علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں، انالینا بیئر بوک پاکستان کے بعد ترکی اور یونان بھی جانے والی تھیں، بیئربوک نے آج بلاول سے ملاقات کی تھیں دونوں رہنماں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔