اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی لینے والے رُل گئے،الیکشن کمیشن خاموش

 
0
104

اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ سینٹرز پر عملے کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کاغذات نامزدگی کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے ۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے تحت 10جون سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جانے تھے ۔