فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مقدمات کیساتھ سنایا جائے ،پی ٹی آئی کی استدعا

 
0
119

اسلام آباد 12 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر تحریک انصاف نے متفرق درخواست دائر کر دی ۔

دائرکردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کیساتھ ہی سنایا جائے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک کرے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا

تاہم سال 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتوں ہوئیں جس سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتالہذاالیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔