کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات:پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹی قائم کردی

 
0
99

اسلام آباد 12 جون 2022 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی جس میں قمر زمان کائرہ، شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس میں دہشتگردی اور تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا، اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی تھی،اجلاس میں معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کیا گیا تھا،معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا تھا۔