الیکشن کمیشن ، حلقہ بندیوں کی تیاری کے لئے 22دسمبر کو اجلاس طلب

 
0
341

 

 

اسلام آباد،دسمبر20(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاری کے لئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کااہم اجلاس 22 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ شیدول سمیت ابتدائی کام پہلے مکمل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجلاس میں چیف سیکرٹریوں کو محکمہ ریونیو کے تیارنقشے لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا کا کام 26 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل کیا جائےگا۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر 15جنوری سے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو ابتدائی مکمل کرنے کے باوجود حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرنا پڑے گا۔