قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ ہوسکا‘اپوزیشن کا واک آﺅٹ

 
0
354

اسلام آباد،دسمبر20(ٹی این ایس) : قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کا بل آج بھی پیش نہ ہونے پر متحدہ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں فاٹا اصلاحات کا بل شامل نہیں تھا۔اس اقدام پر بڑی اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی سمیت حزب مخالف کی تمام جماعتیں اجلاس کی کارروائی چھوڑ کر چلے گئیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید نے کہا کہ فاٹا بل حکومت پھرنہیں لےکرآئی،ایوان میں بیٹھنے سے بہتر ہے ہم لابی میں بیٹھیں۔