فاٹا اصلاحات کیلئے جماعت اسلامی کا خیبرپختون خوا سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

 
0
375

اسلام آباد دسمبر 12(ٹی این ایس)فاٹا اصلاحات کیلئے جماعت اسلامی کا خیبرپختون خوا سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی فاٹا اصلاحات ریلی فیض آباد پہنچ گئی ہے ٗلانگ مارچ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کس کے اشارے اور کس کے دباؤ پر حکومت فاٹا اصلاحات کا اپنے وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے، ایف سی آر کے ظالمانہ نظام سے نفرت کی وجہ سے قبائلی عوام لانگ مارچ کر رہے ہیں ٗ وہ اپنے علاقوں میں اسکول،ہسپتال چاہتے ہیں ٗقبائلی علاقے کو خیبر پختونخوا میں ضم کیاجائے، تمام جماعتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے کل فاٹا بل پیش نہ کر کے قبائلی عوام سے بیوفائی کی ہے ٗآئین سے دفعہ 247،246 کا خاتمہ ضروری ہے ٗقبائلی عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے اللہ نے حکومت کو ایک موقع دیا ہے لیکن حکومت امریکہ کی طرف دیکھ کر چل رہی ہے۔

دوسری جانب ریلی اور دھرنے کی وجہ سے وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے ٗڈی چوک میں اور ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور داخلی راستے بند کرنے کیلئے کنٹینر بھی منگوا لئے گئے۔