ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آگیا

 
0
112

اسلام آباد 12 جون 2022 (ٹی این ایس): ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آکر 4 ہزار 662 میگاواٹ رہ گیا ۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے ، جس کو پورا کرنے کے لیے پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،

سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،

اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا تاجر 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دے گا ، 30 ہزارسے 50 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا 5 ہزار ٹیکس دے گا ، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے بجلی کے بل والا 10 ہزار روپے ٹیکس دے گا ، کار ڈیلروں اور مہنگی گھڑیاں بیچنے والوں پر 50 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ تنخواہ والے کو ٹیکس چھوٹ ہوگی، 6 سے 12 لاکھ تک انکم والوں پر 100 روپے کا ٹیکس پروسیسنگ فیس ہے، غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کو ختم کیا گیا ، آڈٹ4 سال میں ایک دفعہ ہوگا ، بہبود سرٹیفکیٹ پر ٹیکس کی شرح 10 سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ، آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس ایک سے کم کرکے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز ہے ،

ایک پلاٹ پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، کیپٹل گین ٹیکس کی مدت میں چار سال سے 6 سال کی توسیع کی گئی ہے، پہلے سال کیپیٹل گین ٹیکس 15 اورودوسرے سال 12.5 فیصد ٹیکس ہوگا، کسمٹز ڈیوٹی کی مد میں 34 ارب اور سیلز ٹیکس 90 ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے، انکم ٹیکس میں 316 ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں، عوام کو 85 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کی تجویز ہے، کسمٹز کی مد 6 ارب، سیلز ٹیکس 30 ارب کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔اسی طرح بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر100 روپے سے 16ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ہے، بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد ہوگی، بجٹ میں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر600 روپے لیوی عائد ہوگی، بجٹ میں 350 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 1800 روپے لیوی عائد ہوگی، 500 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر 4000 روپے لیوی عائد ہوگی، 700 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر8 ہزار روپے لیوی عائد ہوگی۔