مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل

 
0
100

اسلام آباد 15 جون 2022 (ٹی این ایس): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل پر مبنی ورکنگ حکومت کو بھجوا دی۔پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلہ آج کرے گی۔وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔