مونس الٰہی کا ایف آئی اے دفتر خودپیش ہونے کا فیصلہ

 
0
91

اسلام آباد 15 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے خودایف آئی اے دفتر پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوںنے مجھے کیا گرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جا رہا ہوں،پہلے بھی ایسی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے اسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے،ن لیگ کچھ بھی کر لے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جب جانے کا فیصلہ کیا تو اس بات کا پتہ تھا کہ شریفوں نے اس طرح کی حرکات کرنی ہیں۔عمران خان کے ساتھ اتحاد کیا ہے اب انتقامی کاروائیوں کو جھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے سے پہلے ایف آئی اے کی طرف سے کوئی نوٹس، رابطہ، فون کال نہیں کی گئی۔ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں۔