وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لئے سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب شدہ 1840کیمروں میں سے بیشترخراب

 
0
354

کیمروں کی مرمت کی ذمہ داری نادرا اور اسلام آباد پولیس ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا سیف سٹی منصوبہ ناکارہ ہونے کے قریب، منصوبے کے تحت لگائے گئے 1840کیمروں میں سے اکثر کیمرے خراب، متعدد تھانوں میں کیمروں کا ویو نہیں آرہا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سےبنایا گیا منصوبہ ناکام ثابت ہورہا ہے، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 1840کیمرے نصب کئے گئے تھے جن میں 525 کیمرے مکمل طور پرخراب ہوگئے ہیں جبکہ ٹھیک کیمروں میں سے بھی متعددفعال نہیں ہیں اورموو نہیں کررہے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی تھانوں کودی گئی ایکسیس میں بھی خرابیوں کی شکایات ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں میں شکلوں کی شناخت کا فیچر بھی تاحال ایکٹیویٹ نہیں ہوسکا ہے۔ جن علاقوں میں سب سے زیادہ کیمرے خراب ہیں ان میں رورل زون اور بھارہ کہو کے علاقے سرفہرست ہیں۔ ان خراب کیمروں کی مرمت کی ذمہ داری نادرا اور اسلام آباد پولیس ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس عبدالقادرقمر کا کہنا ہے کہ متعدد کیمرے ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر کے باعث خراب ہوئے ہیں۔