روسی صدرسے ملاقات میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
335

ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے مستقبل کے مفادات پر تبادلہ خیال ہوا،ٹوئیٹرپیغام
واشنگٹن 24جولائی(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں فن لینڈ میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ہونے والی ملاقات اور اس میں ہونے والی بات چیت کا دفاع کیا ہے اورکہاہے کہ پوتین سے ملاقات کوئی جْرم نہیں تھا اور انہوں نے اس ملاقات میں اپنے اصولی موقف سے انحراف نہیں کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں براہ راست ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات پر بعض امریکی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے مستقبل کے مفادات پر تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈان کوٹز نے کہا تھا کہ ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مْجھے معلوم ہے کہ ٹرمپ اور پوتین نے براہ راست ملاقات میں کیا بات کی تھی۔

کانگریس میں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس ارکان نے ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں طے پائے معاہدوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پوتین اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے وقت صرف ان کے ترجمان موجود تھے۔ ان کے درمیان کیا طے پایا امریکی عوام کو اس کا علم ہونا چاہیے۔