ہوبی نے وبا کے خلاف 70 دیہی طبی سہولیات کا اضافہ کیا، اب تک 1220 نئے کیسسز اور 42 اموات تصدیق ہو چکی ہے،جیانگ چیانگ

 
0
328

ووہان۔ 31 جنوری (ٹی این ایس) وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے وبا کے روک تھام کے لئے 70 سے زیادہ نئی طبی سہولیات کا اضافہ کر دیا ہے۔ صوبائی کیمو نسٹ پارٹی کے سربراہ جیانگ چیانگ کے مطابق ، صوبائی دارالحکومت ووہان کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی نمونیا بیماری کی روک تھام کے لئے سہولیات فراہم کریں گی۔ حکام کے مطابق عوام میں بیماری سے بچاؤ کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے دیہی علاقوں میںروزانہ کی بنیاد پربروشرز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ہوبی میں کوروناوائرس کی وجہ سے ہونے والے اب تک 1220 نئے کیسسز اور 42 اموات تصدیق ہو چکی ہے ۔