کینیڈا کی حکومت کی پاکستانی طلبا ء ، تاجروں کیلئے ویزوں کے اجرا ء کا عمل تیز کرنیکی یقین دہانی

 
0
462

اوٹاوا نومبر 12( ٹی این ایس )کینیڈا کی حکومت نے عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کیلئے پاکستانی طلبا ء اور تاجروں کیلئے ویزوں کے اجرا ء کا عمل تیز کرنے کا یقین دلایا ہے۔یہ یقین دہانی کینیڈا کے امیگریشن اور شہریت کے وزیراحمد حسین نے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم سے اوٹاوا میں گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بڑھانے پر بھی زور دیا۔