ریاض ،اکتو بر15(ٹی این ایس): سعودی عرب میں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالامیڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر عسیر کی تثلیث گورنری میں پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا۔کھولتے تیل سے جھلسے شخص کو عسیرکے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب اس وحشیانہ اقدام کی مرتکب خاتون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
عسیر میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ سعید الغامدی نے بتایا کہ مریض کو تثلیث کے جنرل اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ اس کا جسم شدید گرم تیل کے نتیجے میں بری طرح جھلس چکا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی انکوائری کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کردیا ہے۔