کراچی ،اکتو بر15(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کارروائی کے دوران رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے درسانوں چنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک گھر کے خالی ٹینک میں چھپائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 ایس ایم جیز، 2 تیس بور پستول اور ایک ایم 16 رائفل شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جب کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے ملزمان نے چھپایا تھا۔













